0

سال 2025 میں 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بہترمستقبل کیلئے برطانیہ کا رخ کیا، رپورٹ میں انکشاف

روزگارکیلئے پاکستان چھوڑکر دیارغیرکا سفرکرنےوالے پاکستانیوں کی تعدادمیں ہرگزرتےدن کےساتھ اضافہ ہورہاہے،،ایک رپورٹ کےمطابق مشرق وسطی ، امریکا اوریورپ کےساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ کارخ کررہی ہے۔ سال 2025 میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے ، 2021سے دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 89 ہزار 265 پاکستانی برطانیہ جا چکے ہیں، سال 2025 کے دوران برطانیہ کی جانب سے 5 ہزار 216 پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کیے گئے

رپورٹ کےمطابق پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا  ہے2023 میں یہ تعداد سب سے زیادہ رہی اور 79 ہزار سے زائد پاکستانی برطانیہ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 25 ہزار 492 پاکستانیوں نے اسٹڈی ویزے پر برطانیہ کا سفر کیا، جبکہ 20 ہزار پاکستانی ٹورسٹ اور 19 ہزار 992 پاکستانی وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے۔سال 2025 کے دوران برطانیہ کی جانب سے 5 ہزار 216 پاکستانیوں کو ورک پرمٹ جاری کیے گئے پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ ایک لاکھ 33 ہزار 566 پاکستانیوں نے وزٹ ویزے پر برطانیہ کا سفر کیا، جبکہ اسی عرصے میں 30 ہزار 974 پاکستانیوں کو ورک پرمٹ اور 86 ہزار 976 پاکستانیوں کو اسٹڈی ویزے جاری کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق روزگار، تعلیم اور بہتر معاشی مواقع پاکستانیوں کی بیرونِ ملک منتقلی کی بڑی وجوہات ہیں۔پاکستان کاپڑھالکھا طبقہ بیرون ملک روزگارکیلئے برطانیہ اور امریکا کوترجیح دیتاہے جبکہ محنت کش طبقہ مشرق وسطی جاناپسندکرتاہے خاص طورپرسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات محنت کش پاکستانیوں کی اولین پسندہیں ،،امارات میں سختی ہونے کےبعد اب پاکستانی سعودی عرب جانا پسند کرتےہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں