سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کےشہدا کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دےدی,سانحہ گل پلازہ میں متاثر ہونے والے دکانداروں کو 5-5 لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لئے ملیں گےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے,,سندھ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک ایک کروڑ روپے بلاسود قرض فراہم کرنے کی منظوری دی ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےکابینہ سے خطاب میں کہا کہ یہ قرض دکانداروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے، ایک کروڑ روپے پر واجب الادا سود حکومت سندھ ادا کرے گیہم سب کی ذمہ داری ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔
