0

سخت پالیسیوں کےبعد ورکرزکی شدید کمی ،امریکاکوویزے جاری کرنےپڑگئے

سخت پالیسیوں کےبعد ورکرزکی شدید کمی ،امریکاکوویزے جاری کرنےپڑگئے،،امریکی حکام نے ستمبر 30 تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ گیسٹ ورکر ویزے ان امریکی کمپنوں کو دستیاب ہونگے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جس  سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈپروسیسنگ جیسے شعبوں کوفائدہ پہنچے گا، جہاں امریکی کمپنیوں کوورکرزکی شدید کمی کا سامنا ہے۔امریکا میں موسمی کاروبار سے وابستہ کمپنیوں، خصوصاً ہوٹل انڈسٹری، طویل عرصے سے اضافی ویزوں کا مطالبہ کر رہے تھے، جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے امریکی صدر کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں