0

سرکئیرسٹارمرکالگایاہواسفیرجیفری ایپسٹن سے تعلق پرگرفتار، حکومت خطرے میں ۔!

برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈیلسن کو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد لندن پولیس نے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا۔برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما پیٹر مینڈیلسن بطور برطانوی سفیر امریکا میں تعینات تھے۔ گزشتہ سال جب ان کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی کی نوعیت اور گہرائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوئیں تو اُنہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔اُنہوں نے بطور سفیر برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی نشست بھی چھوڑ دی اور لیبر پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں