سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے سے اعتکاف کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے۔اعتکاف کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے ہی حرمین شریفین میں رجسٹریشن کروا رکھی تھی مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔کئی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔
