0

سعودی عرب کا تاریخی اقدام  ، غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے اور اس کے مالک بننے کی اجازت دے دی

سعودی عرب کا تاریخی اقدام  ، غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے اور اس کے مالک بننے کی اجازت دے دی ، اب غیر ملکی شہری سعودی عرب میں رہائشی مکانات، زمین اور زرعی فارم خرید سکیں گے۔ ۔سعودی حکام کے مطابق یہ نیا قانون جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا، معیشت کو مضبوط بنانا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی لانا ہے۔ اس فیصلے
سے نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع ملیں گے بلکہ سعودی عرب میں رہائش، کاروبار اور زراعت کے شعبوں میں بھی تیزی آنے کی توقع ہے۔

ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر سعودی افراد اور کمپنیاں ایک باقاعدہ قانونی عمل کے تحت جائیداد خرید سکیں گی۔ اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا گیا ہے، جہاں درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔ حکام کے مطابق اس نظام سے شفافیت بڑھے گی اور پراپرٹی خریدنے کا عمل آسان ہو جائے گا۔

تاہم اس قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت محدود ہوگی، کیونکہ ان مقدس شہروں کے لیے خصوصی قوانین لاگو ہیں۔ اس کے علاوہ ہر درخواست کی جانچ قانونی اور سکیورٹی اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بڑا فائدہ ہوگا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو سعودی عرب میں طویل مدت کے لیے رہائش یا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، اب براہِ راست جائیداد کے مالک بن سکیں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں