خلیجی ممالک کےبعد سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر ، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملوں کے مقامات کی معلومات پھیلانے سے قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے، مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی وعدالتی کارروائی کی جائے گی۔سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسےکسی بھی موادکی تشہیر سے گریزکریں جو ملکی سلامتی کو متاثرکرسکتی ہو
