0

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزہوشربااضافہ ۔!

 

سونے کی قیمتوں کی مسلسل اونچی اڑان ،دودن کےاندرسونے نے قیمتوں میں اضافے کےسارے ریکارڈ توڑدئیے ،،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی تاریخ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سب سے بڑا 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ چکی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔  گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 کا اضافہ ہوا تھا۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 212 ڈالر اضافے سے 5505 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں