0

سونے کی قیمتوں کوپرلگ گئے، ہرروز ریکارڈ اضافہ،غریبوں ،امیروں سب کی پہنچ سے دور

سونے کی قیمتوں کوپرلگ گئے، ہرروز ریکارڈ اضافہ ، غریبوں کےبعدامیروں کی پہنچ سے بھی دور، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ،،ضافے کےبعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ،4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں فروخت ہونے لگا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ جس کےبعد سونا 91 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 4 ہزار 923 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 372 روپے کا اضافہ،، فی تولہ چاندی 10 ہزار 275 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں