0

سپریم کورٹ نے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو عمران کیخلاف کارروائی سے روک دیا، وزیر اعظم سے جواب طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو عمران کیخلاف کارروائی سے روک دیا، وزیر اعظم سے جواب طلب  ، عمران خان کے وکیل علی ظفرکا عدالت میں موقف تھاکہ میرا موکل ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکا ، جس کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے اس کاحق دفاع ختم کردیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان  کے زخمی ہونے کی بنیاد پر انہیں حاضری سے استثنیٰ بھی دیا گیا تھا، تو پھر ان کا حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا تھا ؟ فاضل وکیل نے بتایااس وقت ٹرائل کورٹ میں شہادتیں قلمبند ہو رہی ہیں اور مقدمہ آخری مراحل میں ہے، مدعی شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے مئی 2025 میں اپنا بیان بھی قلمبند کروا چکے ہیں۔عدالت نے فاضل وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔2017 میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے انہیں ’پانامہ پیپرز لیکس‘ کیس میں خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس کے بدلے انہیں 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی، تاہم شہباز شریف نے ان الزامات کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے لاہور کی سیشن کورٹ میں ان کے خلاف 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں