0

شیخ حسینہ واجد کا آڈیو خطاب،بنگلہ دیش کا بھارت سے شدید احتجاج

بنگلہ دیش کی سابق بھارت نواز وزیراعظم حسینہ واجد اور مودی سرکار کاگٹھ جوڑ کھل کرسامنے آگیا بنگلہ دیش میں پارٹی پرپابندی کےباوجود بھارت نے شیخ حسینہ واجد کوآڈیو خطاب کی اجازت دےدی ،،جس پر بنگلادیش نے شدید احتجاج کیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مفرور سابق وزیرِ اعظم کو خطاب کی اجازت دینا حیران کُن ہے۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اجتماعی قتل کی مرتکب حسینہ واجد کو نفرت انگیز تقریر کرنے دی گئی، یہ بنگلادیشی عوام اور حکومت کی توہین ہے۔ بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دینا ایک خطرناک مثال ہے، تقریر کی اجازت کا بھارتی اقدام دو طرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔حسینہ واجد نےخطاب میں کہا تھا کہ عبوری حکومت کے زیرِ نگرانی بنگلا دیش میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں