0

صدر ٹرمپ کو اب جنگ جاری رکھنے یا اسے ترک کرنے کے فیصلوں میں سے کوئی ایک فیصلہ کرنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

صدر ٹرمپ کو اب جنگ جاری رکھنے یا اسے ترک کرنے کے فیصلوں میں سے کوئی ایک فیصلہ کرنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ،،جس میں اخبارنے واضح لکھاہےکہامریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر یہ جنگ ایک کمزور دشمن کے خلاف شروع کی تھی،  آج اس جنگ کی بڑی بھاری معاشی قیمت امریکا اور اتحادی بھر رہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کےمطابق  ٹرمپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ اپنے ہی طے کردہ انتہائی مشکل اور سخت اہداف کے حصول کے لیے جنگ جاری رکھتے ہیں یا پھر تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیتے اس تنازع سے نکلنے کی کوئی کوشش کرتے ہیں۔ایران میں حکومت کی تبدیلی کا ہدف تاحال پورا نہیں ہوا۔ صرف میزائل کے ایرانی ٹھکانوں، فضائی دفاعی نظام اور ایرانی بحریہ کو نشانہ بنایا گیا، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای  جان سے گئے لیکن ان کا نظریہ قائم ہے۔ مجتبی خامنہ ای نئے سپریم لیڈر ہیں۔ طاقتور پاسداران انقلاب سائبر اٹیکس بھی کر رہی ہے، آبی سرنگیں بھی بچھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں