0

عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔عاصم خان نے ہانگ کونگ میں ہونیوالا ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائشیا کے جوکم چواہا کو تین دو سے ہرایا۔عاصم خان کی جیت کا اسکور 3-11،11-13، 11-9،11-3، 10-12 رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں