عالمی دباو کےبعد آخرکار اسرائیل جنگ بندی مذاکرات پرتیارہوگیا دونوں ممالک میں منگل کو پہلی میٹنگ ہوگی،امریکی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اور مذاکرات کی تاریخ طے کرنے پر بات ہو گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق لبنانی اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے ،اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ مذاکرات میں حزب اللّٰہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان رابطہ بھی ہوا، اس گفتگو میں لبنان میں امریکی سفیر بھی شریک رہے
