0

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی جانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل، حکومت کوخبردارکردیا

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی جانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا،،پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان اندھے ہوئے تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے۔جنید اکبر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین نہ ماننے والے کو دہشتگرد کہتا ہوں، اس ملک میں ہم سب کی بقا ہے، خدارا بانی پی ٹی آئی کیلیے نہیں تو نئی نسل اور پاکستان کا سوچیں۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ پرپی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، 73 سالہ سابق وزیر اعظم جیل میں بینائی کھو رہے ہیں۔ عمران خان جھوٹے مقدمات میں قید اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں، ان تک ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے، طبی غفلت بانی پی ٹی آئی کی جان اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میڈیکل ٹیم تشکیل اور 16 فروری سے پہلے معائنے کا حکم دیا ہے جبکہ بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت بھی دی ہے، ذہنی و طبی ٹارچر کے مترادف سلوک برداشت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ صحت و حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو عوامی تحریک چلانے کا حق رکھتے ہیں، عمران خان کی صحت پر مزید کوتاہی سے شدید عوامی ردعمل آ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں