0

فرانس، برطانیہ ، نیدرلینڈ،جرمنی ، کینیڈانے مشرقی وسطیٰ  اسرائیل اور ایران کیلئے فضائی آپریشن روک دئیے

ایران پرحملے کی تیاریاں عروج پر،فرانس، برطانیہ ، نیدرلینڈ،جرمنی ، کینیڈانے مشرقی وسطیٰ  اسرائیل اور ایران کیلئے فضائی آپریشن روک دئیے ہیں جبکہ پروازیں منسوخ کردیں ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق فرانس کی پروازیں مشرق وسطیٰ کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی اسرائیل کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند ہیں جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ جرمنی نے ایران کے لیے فضائی سروس روک دی ہے۔ آسٹریا نے بھی تہران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں