ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے نیت نیک ہے لیکن امریکا پر اعتماد نہیں۔کہ ایران اچھی امید اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آیا ہے، تاہم ماضی کے تجربات کی بنا پر امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔محمد باقر قالیباف ماضی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران مسلسل وعدہ خلافیاں سامنے آئی ہیں۔سپیکرایرانی پارلیمنٹ ایک سال سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ مذاکرات کے عمل کے دوران ایران پر حملے کیے گئے اور بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کسی حقیقی معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے اور ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے، تو ایران بھی مکمل آمادگی کا مظاہرہ کرے گا۔ باقر قالیباف نےخبردار کیا کہ اگر واشنگٹن مذاکرات کو محض ایک نمائشی عمل یا دھوکا دہی کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، تو ایرانی عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
