0

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی اپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔  قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کےدوران تکینکی خرابی کےسبب گرکرتباہ ہوا۔اس حوالے سے قطری وزارت داخلہ نے بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ قطر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں  ایک ترک فوجی اور 2 تکنیکی پرسنل بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہے۔ 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں