لاکھوں لگادئیے نہ شہرت ملی نہ ہی فالورز،،بھارت میں یوٹیوبر نے فالوورز نہ ملنے پر 10 لاکھ روپے کا اسٹوڈیو ہی جلا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھاکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں 27 سالہ یوٹیوبر نے گھر کے اندر بنے اسٹوڈیو کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر پرجاپتی نے جدید اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے آبائی زمین بیچی اور یوٹیوب پر اسٹارڈم حاصل کرنے کی امید لگالی۔تاہم کئی ماہ تک فالوورز نہ ملنے پر وہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگیاپڑوسی پرکاش کمار نے بتایا کہ پرجاپتی ایک ہفتے سے الگ تھلک ہوگیا تھا، ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اس نے خود کو اسٹوڈیو کے بند کرکے اسے آگ لگادی۔اہلخانہ کی چیخیں سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ایک طرف کی دیوار گرا کر خاندان کو ریسکیو کیا۔رپورٹ کے مطابق شدید مالی بحران کا سامنا کرنے والے اہلخانہ نے مقامی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے جبکہ یوٹیوبر کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
