0

لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ان پریہ جرمانہ سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پرکیاگیالاہور قلندرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فرنچائز نے 28 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم ہوٹل میں غیرمعمولی واقعہ پیش آیا تھا جس کی فرنچائز نے اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کیں۔ واضح رہے کہ ہوٹل میں پروٹوکول خلاف ورزی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مراسلہ لکھا تھا۔اس حوالےسے کرکٹر سکندررضاکاکہناہےکہ  پیدائشی طور پر پاکستانی ہوں تو فیملی اور دوست ملنے آسکتے ہیں، مجھے کہا گیا ہے کہ آپ نے باہر نہیں جانا تو میں باہر نہیں گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار پروٹوکولز میں تبدیلی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں تھا، میں نے ہی شاہین کو کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے شاہین کا کوئی قصور نہیں وہ میرے کہنے پر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں