0

لندن میں مسلمانوں نے رمضان المبارک کاپہلا جمعہ روایتی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ اداکیا

یورپ کےدیگرشہروں کی طرح لندن میں بھی مسلمانوں نے رمضان المبارک کاپہلا جمعہ روایتی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ اداکیا،،خواتین اوربچوں نے بھی بڑی تعدادمیں نمازجمعہ پڑھنے کیلئےمساجد کارخ کیا،لندن میں ماہ مبارک کی آمد پر مسلمانوں کامذہبی جوش وخروش عروج پر،،ماہ مبارک کےپہلے جمعہ کی نمازکیلئے مساجد نمازیوں سے بھرگئیں ، والدین اپنے بچوں کے ہمراہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچے، جس سے نمازیوں کی صفوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔اس موقع پرمساجد کے اندر اور باہر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کئی مقامات پر اضافی صفیں بھی قائم کی گئیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی خاص اہمیت ہوتی ہے اور اس موقع پر ہر سال بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں، تاہم اس بار ہاف ٹرم کی وجہ سے رش مزید بڑھ گیا۔نمازِ جمعہ کے بعد ملکی و عالمی حالات، امتِ مسلمہ کی فلاح، اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں