ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر عش عش کراٹھے ،، مارک بچر نے کہا کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔یہ طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کا پروگرام بھی متاثر ہوا لیکن بنگلا دیش کو وہ رعایت نہیں ملی۔ بھارت ہمیشہ اپنی مرضی چلاتا آیا ہے اور پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا رہا ، لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نہ کھیلنے کا اعلان آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے ۔ اب پاکستان نے جو کیا ہے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر دباو ڈالنے کے لیے یہ اس کے پاس واحد ذریعہ تھا ۔
حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی اوربھارت میں کہرام مچ چکاہے
