0

ماہ مبارک کاپہلاجمعہ ،،حرمین شریفین میں لاکھوں افراد نے جمعہ کی نماز کی سعادت حاصل کی، پرکیف مناظر

ماہ مبارک کاپہلاجمعہ ،،حرمین شریفین میں لاکھوں افراد نے جمعہ کی نماز کی سعادت حاصل کی ،،مسجدالحرام اور مسجدنبوی شریف میں نمازیوں کارش رہا،،مسجد اقصیٰ میں بھی صہیونی فورسزکی پابندیوں اور رکاوٹوں کےباوجود مسلمانوں نے عقیدت واحترام کےساتھ رمضان المبارک  کےپہلے جمعہ کی نمازاداکی  ،،مسلم دنیامیں نمازجمعہ کےموقع پرمساجد میں غیرمعمولی رش رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسجد نبوی ﷺ آمد،مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کی،،روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی،،وزیرمملکت،اور گورنر مدینہ سمیت دیگر حکام بھی سعودی ولی عہد کے ہمراہ تھے،رمضان المبار ک کی ہربابرکت گھڑی کافائدہ اٹھانے کیلئے دنیا بھرسے زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔رمضان المبارک کاپہلاجمعہ حرمین شریفین میں اداکرنے کی نیت اورجذبے کےساتھ نہ صر ف مقامی سعودی شہریوں بلکہ دنیا بھرسے آئے عمرہ زائرین نے بھی بیت اللہ شریف کارخ کیا،،نمازجمعہ کےموقع پرمسجدالحرام میں غیرمعمولی رش رہا،،حرم کےباہر،آس پاس کےعلاقوں میں بھی صفیں بچھ گئیں ۔۔ مسجد نبوی شریف میں بھی عاشقان رسول کاغیرمعمولی رش رہا،،مدینہ اور اطراف سے سعودی شہریوں نے مذہبی جوش وجذبے کےساتھ مسجدنبوی میں جمعہ کی پہلی نمازاداکرنے کی سعادت حاصل کی ،دنیا بھرسے آئے زائرین نے بھی رمضان المبارک کی پرکیف گھڑیوں میں  نمازجمعہ اداکی ،،مسجد نبوی شریف کےصحن اور چھتوں پر نمازیوں کا رش رہادوسری جانب مسجداقصیٰ میں بھی سیکڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کےپہلے جمعہ کی نمازاداکرنے کی سعادت حاصل کی ، صہیونی فورسزکی روک ٹوک کےباوجودفلسطینی مسلمان نمازجمعہ اداکرنے کیلئے پہنچے،،سیکڑوں فلسطینیوں کورکاوٹوں کےذریعے راستےمیں ہی روک لیاگیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں