مایوسی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر نے خریدنے کی پیشکش کردی۔جاپان کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پنچ نامی ننھے بندر کو پہلے ماں نے بے رخی دکھائی اور پھر دوسرے بندر اس کے پیچھے پڑگئے۔ننھے پنج نے اپنے کھلونا دوست کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا تو معصومیت، خوف اور تنہائی کو ظاہر کرتی تصاویر نے لاکھوں دل جیت لیے اور یہ منظر سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ ایک برطانوی انفلوئنسر نے پنچ کو ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش بھی کی لیکن چڑیا گھر انتظامیہ نے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پیدائش کے ابتدائی کچھ مہینوں میں پنچ نے انکلوژر میں موجود دوسرے بندروں سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی۔چڑیا گھر انتظامیہ نے ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے کے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے بندر کی شکل والا ایک کھلونا دیا جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ساتھی بندروں کی ڈانٹ ڈپٹ ، دھتکارنے اورپھرافسردہ ہوکر بھالو کو گلے لگانے کی ویڈیو دنیا بھرمیں وائرل ہونےسے پنچ اس وقت پوری دنیا کی ہمدردیاں سمیٹ رہاہے ،،لوگ نہ صرف اس سے محبت کررہےہیں بلکہ اسے حاصل کرکے بطورپالتو جانورساتھ بھی رکھنا چاہتے ہیں
