0

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیاابوظہبی میں ہنگامی الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔ عرب میڈیاکےمطابق افسوس ناک واقعہ  ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں  میں پیش آیا جہاں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے،دوسری جانب امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا،،جبکہابوظبی میں ہنگامی الرٹ جاری، شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری ،،کہاگیاہےکہ شہری جاری  کردہ تمام سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں،ملک کا فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں