امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی فورم پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑا دیا۔سالانہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی سیاست میں گرین لینڈ سے متعلق قیاس آرائیوں اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے درمیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون توجہ کا مرکز بن گئے۔سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی تفریحی مقام ڈیووس میں خطاب کے دوران جہاں میکرون کا لب و لہجہ سخت اور دو ٹوک تھا، وہیں ان کی شخصیت اور آنکھوں پر چڑھا ہوا پائلٹوں جیسا منفرد چشمہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
وہیں دوسری جانب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ دیکھ کر برداشت نہ ہوا، اور انھوں نے میکرون کے نیلے چشمے کا خوب مذاق بنایا۔امریکی صدر نے بدھ کے روز عالمی اشرافیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے کل انھیں دیکھا، وہ خوب صورت چشمے پہنے ہوئے تھے۔ آخر یہ ہو کیا گیا ہے؟‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جو دوا کی گولی 10 ڈالر کی ملتی ہے وہ 20 اور 30 ڈالر میں بھی مل سکتی ہے۔‘‘
