پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ لینا چاہتی ہیں۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں، جبکہ کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا گھر تباہ کرنے والی (نائلہ راجہ) اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ اس جیسی عورت کبھی میرے بچوں کی زندگی میں جگہ نہیں بنا سکتی، میں کبھی ایسی عورت کا سایہ اپنے بچوں پر نہیں پڑنے دوں گی۔
