نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو موت کی نیند سلادیا،رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے شام تقریباً 5 بجے گاؤں پر حملہ کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک قتل عام میں مصروف رہے، مسلح افراد نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگ یرغمال بنا لئے گئے۔
