وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔دونوں رہنماوں کی ٹیلی فونک گفتگو، وزیراعظم شہباز شریف نے دو تہائی اکثریت لینے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ بنگلادیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے بنگلادیش کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیئرمین بی این پی کو پاکستان، بنگلادیش تعلقات میں نمایاں خدمات پر بیگم خالدہ ضیا کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے۔بنگلادیش پارلیمانی انتخاب میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی جس میں بی این پی سب سے آگے ہے جو 209 نشستوں پر کامیاب رہی۔جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور نیشنل سٹیزن پارٹی 6 نشستیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔ اسلامی اندلون بنگلادیش ایک نشست حاصل کر سکی۔بنگلادیش خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں جب کہ لافت مجلس اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی ایک ایک نشست ہے۔آزاد امیدواروں نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالت میں زیرسماعت ہیں۔
