0

ٹرمپ اور کیئر اسٹارمر کا رابطہ، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹامر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر بات چیت کی گئی۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر (ڈاؤننگ اسٹریٹ) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت کے لیےعملی منصوبہ تیار کیا جائے۔برطانوی وزیراعظم  اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ قطر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا ٹول یا فیس قابل قبول نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں