0

ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے روانگی کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کےساتھ ڈیل چاہتےہیں، توقع ہے ایران کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئےتوایران کےلیے بہت برا ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران میں اقتدارکی تبدیلی بہترین چیزہوگی جوکہ ہوسکتی ہے، وہ47 سال سےبس باتیں ہی کرتےآرہے ہیں۔صدر ٹرمپ نےخبردار کیا کہ دوسرا طیارہ بردار جہاز  مشرق وسطیٰ بھیجا جارہا ہے ۔ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ہمیں اس بحری بیڑے کی ضرورت پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو کیریبین سمندر سے مشرقِ وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے موجود امریکی جنگی بیڑے میں شامل ہوگا۔امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز گزشتہ دو ہفتوں سے خطے میں تعینات ہیں۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ادھر خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے سے خطے میں ایک اور بڑی جنگ شروع ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں