0

ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔پاسداران انقلاب ایران کے ایرو اسپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔ اب جواب کا انتظار کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں