بنگلا دیش کے خلاف شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) نے بیان جاری کر دیا۔ایم سی سی کے مطابق سلمان علی آغا قوانین کے مطابق واضح طور پر رن آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر تھے اور اس وقت گیند کھیل میں موجود تھی ایم سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ایم سی سی نے مزید وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی اس لیے کھیل جاری سمجھا جاتا ہے۔ایم سی سی نے یہ بھی کہا کہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتی تھی تاہم قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا
