0

پاکستانی ڈاکٹر اپنے وطن میں بہتر مواقع نہ ہونے پر مایوس ، ملک چھوڑکر جانے لگے

پاکستانی ڈاکٹر اپنے وطن میں بہتر مواقع نہ ہونے پر مایوس ، ملک چھوڑکر جانے لگے،ایک رپورٹ کےمطابق سال 2025 میں بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹر پاکستان چھوڑ گئے۔بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار پر مبنی گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے ڈاکٹرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ سال 3 ہزار 800 سے 4 ہزار کے درمیان ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 دہائیوں تک پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ چند سو پر مستحکم رہی مگر 2010 کے بعد سے اس میں تیزی آئی اور 2025 میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔کام کے ناقص حالات، ترقی کے محدود مواقع، سکیورٹی خدشات اور بہتر معیارِ زندگی کی تلاش شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں