0

پاکستان سے حج  پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا ،  پہلی حج  پرواز 18 اپریل کو  روانہ  ہوگی۔

پاکستان سے حج  پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے مطابق  پہلی حج  پرواز 18 اپریل کو  روانہ  ہوگی۔

ذرائع  وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج  اسکیم کے تحت 468  پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائےگا، 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں  سے آگاہ کردیا جائےگا، سرکاری اسکیم کے تحت1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو بھیجا جائےگا، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائےگا،جدہ کے لیے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائےگا، پاکستان سے آخری حج  پرواز 21 مئی کو  روانہ ہوگی۔ذرائع  وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ عازمین حج کو حجاز مقدس  پہنچانےکا آپریشن 34 روز جاری  رہےگا، حج پروازوں کے آغاز  پرپہلے15 روز عازمین کو  مدینہ منورہ پہنچایا جائےگا، مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129،کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی، کوئٹہ سے18، ملتان سے 34  اور سیالکوٹ  سے 26 حج پروازیں  روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے 23  اور سکھر سے 5 حج پروازیں روانہ کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں