0

پاکستان مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور چاہتا ہے کوئی ایکشن نہ ہو۔ایرانی سفیرکا اعتراف

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور چاہتا ہے کوئی ایکشن نہ ہو۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطہ موجود ہے، پاکستان نے کشیدگی میں کمی کےلیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، کشیدگی میں اضافے سے خطے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایران خطے میں کسی نئی کشیدگی کا خواہاں نہیں۔صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں