0

پاکستان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرےگا،ٹیم  بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلےگی

پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلے گایانہیں فیصلہ کرلیاگیا،پاکستان  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرےگا،ٹیم  بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلےگی، فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں کیاگیا پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ ملاقات کے بعد حکومت پاکستان کادوٹوک اعلان،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں،حکومتی ذرائع کےمطابق  بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہہ دیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں