0

پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرےگا یانہیں ، فیصلہ جمعہ یا پیرکوہوگا،،لیکن بھارتی میڈیا  کے پیٹ میں مروڑ اٹھنےلگے

پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرےگا یانہیں ، فیصلہ جمعہ یا پیرکوہوگا،،لیکن بھارتی میڈیا  کے پیٹ میں مروڑ اٹھنےلگے،،کچھ نے کہا  پاکستان کی عدم شرکت پر ٹورنامنٹ کامیاب ہوگا، جبکہ کچھ نے اقرارکیا ،، پاکستان کی عدم شرکت سے ایونٹ  کی عالمی ساکھ مزید کم ہوگی،،کچھ پاکستان کی ریکنگ کم ہونے کاخوف دلاتے رہےپاکستان ٹی 20ورلڈ کپ کھیلےکایانہیں ۔۔فیصلہ جمعہ یا پیرکوہوگا۔۔لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہرقدم بھارتی میڈیا کوتیر کی طرح لگ رہاہے۔۔گودی میڈیانے حسب معمول حسب روایت طرح طرح  کی بیان بازیاں شروع کردیں ۔۔این ڈی ٹی وی نے آئی سی سی کی جھوٹ موٹ کی ناراضی کا ڈھنڈوراپیٹنا شروع کردیاانڈیا ٹوڈے اور ٹائمز آف انڈیا نےپاکستان کی “دھمکی” کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “اگر پاکستان نہیں آتا تو ٹورنامنٹ بہرحال کامیاب ہوگا، کیونکہ بھارت اور دیگر ٹیمیں موجود ہیں۔ پاکستان کی عدم شرکت سے اس کی عالمی ساکھ مزید کم ہوگیایشین ایج اور کرک بز نے اعتراف کیاپاکستان کا بائیکاٹ ICC کے لیے سفارتی بحران پیدا کر سکتا ہے۔ اگر پاکستان نہیں آیا تو ICC کو نیوٹرل وینیو (جیسے سری لنکا یا متحدہ عرب امارات) پر میچ کرانے پڑ سکتے ہیں، جو لاگت اور لوجیسٹکس میں پیچیدگیاں پیدا کرے گا کھیلوں کی ویب سائٹ اور کچھ نام نہاد تجزیہ کاروں کاکہناتھا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ویسے بھی کمزور ہے، عدم شرکت سے ان کی عالمی رینکنگ مزید گرے گیہربھجن سنگھ، آکاش چوپڑا جسے کمنٹیٹرزکاکہناتھاپاکستان کا بائیکاٹ کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے، مگر بھارت کو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ ہم نے 2007 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پھر بھی کرکٹ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں