پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان نگہبان پیکیج،46 ارب روپے کی سبسڈی،ایک کروڑ افراد مستفیدہوں گےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے42لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دیدی، رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گےرمضان المبارک میں 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائینگے،رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر،رمضان نگہبان کارڈ کے ایکٹیویشن کیلئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم،رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ ،راشن کارڈ ہولڈرز کو رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائینگے،رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گافری ہوم ڈیلیوری کیلئے نگہبان کارڈ سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کا حکم،سہولت بازاروں میں فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹال لگانے کی ہدایت ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 ”نگہبان دسترخوان،مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت اس کےساتھ سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے 1250 کیمروں کیساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا فیصلہ، 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیاگیاہے،، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہےکوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے،دکھ سکھ میں غریب عوام کیساتھ کھڑے رہیں گے
