0

پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا فریقین تشدد کا راستہ ترک کر کے بات چیت اور سفارت کاری کو فوقیت دیں۔پوپ لیو موجودہ بحران کا حل صرف سفارتی کوششوں اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جس کے لیے تمام فریقین کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔روحانی پیشوا کی جانب سے جاری بیان میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔پوپ لیو نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔پوپ لیو نے اپنے پیغام میں امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید تباہی کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے فریقین کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں