0

پہلے برطانیہ نے فوجی اڈہ دینے سے انکارکیااب اردن نے بھی امریکا کو جھنڈی دکھادی

پہلے برطانیہ نے فوجی اڈہ دینے سے انکارکیااب اردن نے بھی امریکا کو جھنڈی دکھادی ، اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔شاہ عبداللہ دوم نے عمان کے قصرِ الحسینیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا واحد راستہ مذاکرات اور سیاسی حل ہی ہے، اور دو ٹوک الفاظ میں اپنی بات کا اعادہ کیا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، نہ ہی جنگ کا میدان بنے گا، مملکت کی سیکیورٹی اور اس کے شہریوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں