0

پیرس میں پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزازمل گیا

پاکستانی نژاد اخبارفروش علی اکبر خوشبووں کےشہر پیرس میں اخبارفروشی کی سیکڑوں سال پرانی روایت کا آخری امین تھا جو باقاعدگی کےساتھ صبح سویرے اٹھ کر اخباربیچاکرتاتھا، لوگ اس کوپسند کرتے تھےپیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی نژاد شہری علی اکبر کی محنت اور استقامت کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کر لیا گیا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے علی اکبر کو ملک کے معزز سول اعزاز نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازا۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر گزشتہ کئی دہائیوں سے پیرس کی گلیوں میں اخبار فروخت کر رہے ہیں۔ اپنی انتھک محنت، خوش اخلاقی، مسکراہٹ اور منفرد انداز کے باعث وہ مقامی شہریوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کی روزمرہ جدوجہد اور معاشرتی ہم آہنگی نے انہیں نہ صرف ایک معروف شخصیت بنایا بلکہ فرانسیسی معاشرے میں مثبت مثال بھی قائم کی۔
علی اکبر کو دیا جانے والا یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

پیرس کی سڑکوں سے قومی اعزاز تک کا یہ سفر محنت، لگن اور استقامت کی ایک خوبصورت اور متاثر کن مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں