0

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے راولپنڈی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی

پی ایس ایل 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے جیت کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اعظم خان نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 29 رنز بنائے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلانے کی خوشی ہے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ شراکت بہت اہم تھی وارنر سے یہی بات چل رہی تھی ہر اوور میں باؤنڈری لینی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں