0

ڈیموکریٹس کے ایک چوتھائی ارکان کا ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ

ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک چوتھائی سے زائد ارکان نے صدرٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت اور ان کے حالیہ اقدامات نے امریکی ایوانوں میں ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک چوتھائی سے زائد ارکان کا صدر ٹرمپ کے ذہنی توازن پر شدید تشویش کا  کانگریس ارکان کی بڑی تعداد صدر کے مواخذے یا امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت انہیں طاقت سے محروم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ صدر کے حالیہ اقدامات انتہائی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، اس لیے کابینہ کو چاہیے کہ وہ ملکی مفاد میں 25ویں ترمیم کو فعال کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے۔ سینیٹر کرس مرفی سمیت متعدد سینئر ارکان کا بیان  امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت اگر کابینہ کی اکثریت یہ سمجھے کہ صدر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ذہنی یا جسمانی صلاحیت کھو چکے ہیں، تو انہیں عہدے سے الگ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں