کبھی مذاکرات تو کبھی جنگ بندی کی بات ۔۔۔اب صدرٹرمپ نے ایران کےہتھیارڈالنے کا دعویٰ کردیا،،،،جی سیون رہنماوں سے گفتگومیں ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایران ہتھیارڈالنےکے قریب ہے،،موقف اختیارکیا کہ ایران میں اب کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدارباقی نہیں رہا جو ہتھیار ڈالنےکااعلان کرسکے۔جی سیون ممالک کی تشویش پر صدرٹرمپ کی وضاحتیں ،،یہ بھی دعویٰ کردیا کہ ایران جلدہی ہتھیارڈالنےوالاہے،،جی سیون رہنماؤں سے ورچوئل میٹنگ میں گفتگو میں انکشاف کیا کہ ایران ہتھیارڈالنےکے قریب ہے،، میٹنگ میں شریک تین عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں کوجلدہی جنگ ختم ہونے کی تسلی دی اورکہا ایران میں اب کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدارباقی نہیں رہا جو ہتھیار ڈالنےکااعلان کرسکے۔دوسری جانب مریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں، اور روس کی تیل کی سپلائی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ چین اور بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بڑھا لی،،مطابق امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی، بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو گا،،روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے
