0

کراچی میں پی ایس ایل مرحلہ دو سے قبل امن کی علامت فاختہ اڑائی گئی

شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل امن کی علامت فاختہ اڑائی گئی۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز کراچی میں ہوا اور نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا۔ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دنیا میں امن لانے کے لیے پاکستان کے نمایاں کردار کی علامت کے طور پر دوسرے مرحلے کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل اتحاد، امید اور امن کی علامت فاختہ کو اڑایا گیا۔پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور مارنس لبھوشن نے پی ایس ایل چیف سلمان نصیر اور کے ہمراہ فاختہ کو فضا میں اڑایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں