0

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے ہرایا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو  61 رنز سے شکست دے دی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182رنز بنائے۔  رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔راولپنڈیز کی جانب سے  بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔183 رنز کے ہدف کے جواب میں محمد رضوان کی راولپنڈیز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد مسعود 31، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صفر پر پویلین لوٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں