ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کے کپتان کے میچ کے دوران لئے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے عثمان طارق کی صورت میں ایک توپ خریدی ہے محلے کی چوک پر کھڑا کرنے کے لئے کہ اُسے صحیح جگہ استعمال نہیں کرنا؟۔معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا کہ عثمان طارق جب بال کرنے آئے تو انگلینڈ کی 58 رنز پر 3 وکٹیں گری ہوئی تھیں، انگلینڈ پریشر میں تھا، عثمان طارق نے پہلی بال پر وکٹ لی اور اپنے اوور میں پانچ رنز دیئے، 8 اوورز ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور 64/4 تھا، اس وقت کسی بھی بلے باز کا اتنا زیادہ اسکور نہیں تھااسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بالکل بھارت والے میچ کی طرح کیا گیا، سلمان آغا کی کپتانی یہاں بھی کمزور رہی۔ ان کے سب سے مؤثر باؤلر عثمان طارق نے آٹھواں اوور کیا، وکٹ بھی لی اور کوئی رن بھی نہیں دیا۔ مگر کپتان صاحب نے انہیں ہٹا دیا اور تب واپس لائے جب اگلے تین اوورز میں دوسرے باؤلرز 36 رنز دے چکے تھے — یعنی جب میچ تقریباً ہاتھ سے نکل چکا تھا
