0

گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں بڑا اضافہ سامنے آگیا

بھارت کے ارب پتی تاجروں گوتم اڈانی کی دولت میں 625 فیصد اور مکیش امبانی کے اثاثوں میں 153فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں نمایاں اضافے کو’’دو ہندوستانوں‘‘کی نمائندگی کا ثبوت قراردیا جا رہا ہے، نئی تجزیاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر مالی شفافیت اور ٹیکس اصلاحات کو بڑھانے کے مطالبات اٹھا دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اڈانی کی دولت میں گزشتہ عرصے میں تقریباً 625 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امبانی کی دولت 153 فیصد بڑھی، یہ فرق دو ہندوستانوں یعنی امیر ترین اور باقی آبادی کے درمیان وسیع اقتصادی عدم مساوات کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں