0

یورپی یونین نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

یورپی یونین نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے پاسداران انقلاب کو مظاہرین کےخلاف سخت کریک ڈاون کرنے پر دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی  سربراہ کاجا کالس کی  برسلزمیں گفتگو،،اس موقع پران کاکہناتھا،،ایران کےخلاف یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نےفیصلہ کن قدم اٹھایا ہےکیونکہ جبر کا جواب نہیں دیا جا سکتا جوحکومت اپنے ہی ہزاروں لوگوں کو مارتی ہے وہ اپنے ہی خاتمے کی طرف جارہی ہے، برسلز میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ کاکہناتھا،،حالیہ مظاہروں میں پرتشددکریک ڈاون ایران کی جدید تاریخ کا سب سے زیادہ پرتشدد جبر تھا،، جرائم کے لیے کوئی معافی نہیں دی جا سکتی،، اس فیصلے کےبعد ایرانی پاسداران انقلاب بھی القاعدہ اور داعش کے ساتھ دہشتگرد فہرست میں شامل،،کالس نے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی راستے کھلے رہیں گے، یہاں تک کہ IRGC کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد بھی۔یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تنظیموں پرعام طورپرکئی  پابندیاں عائد ہوتی ہیں جن میں سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد کئےجاناقابل ذکر ہیں ،،پاسداران انقلاب ایران کی سب سے طاقتور مسلح قوت ہے جسے  1979 کے انقلاب کے فوراً بعد ملک کے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس کے پاس تقریباً 190,000 فعال اہلکار ہیں، جن میں زمینی، فضائی اور سمندری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ایران کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی نگرانی بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں